سندھ

سندھ بھر میں 20 ربیع الاول تک دفعہ 144 نافذ، ڈبل سواری پر بھی پابندی عائد

کراچی: سندھ بھر میں 20 ربیع الاوّل تک دفعہ 144 نافذ کر دی گئی ہے۔ محکمہ داخلہ سندھ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق سندھ بھر میں یکم  ربیع الاول سے 20 ربیع الاول تک دفعہ 144 نافذ کر دی گئی ہے جب کہ صوبے بھر میں 10 روز کے لیے موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر بھی پابندی رہے گی۔

نوٹیفکیشن کے مطابق صوبے بھر میں کالے شیشے، فینسی نمبر پلیٹ، سائرن اور ہوٹرز پر بھی پابندی عائد کی گئی ہے۔ محکمہ داخلہ سندھ کے مطابق چُپ تعزیہ اور 12 ربیع الاول کے جلوس کے سوا ہر قسم کے جلسے جلوس اور ریلیوں پر پابندی عائد ہو گی۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close