سندھ

کراچی کے تمام فٹ پاتھ پر تجاوزات کیخلاف آپریشن کا اعلان

کراچی: میئر کراچی وسیم اختر کا کہنا ہے کہ بہت بڑے پیمانے پر تجاوزات کو ہٹایا گیا ہے اور تین دن بعد کراچی کے تمام فٹ پاتھ کے حوالے سے آپریشن کریں گے۔ تفصیلات کے مطابق کراچی کے میئر وسیم اختر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ شہر سے تجاوزات ہٹا رہے ہیں، ہم کسی کے ساتھ زیادتی نہیں کرنا چاہتے، سپریم کورٹ کے آرڈر پر کارروائی کریں گے، جنہوں نے ہمارے ساتھ تعاون کیا ہے انہیں ساتھ لے کر چلیں گے اور میں اکیلا نہیں ہوں، سپریم کورٹ، رینجرز، پولیس سمیت ادارے ہمارے ساتھ ہیں۔

میئر کراچی نے کہا کہ تین دن بعد کراچی کے تمام فٹ پاتھ کے حوالے سے آپریشن کریں گے، پارکوں پر جو تجاوزات اور کاروبار کر رہے ہیں، وہ ہٹوائیں گے، چھجے جو نکالے ہوئے ہیں، وہ ختم ہونے چاہیے، جبکہ کے ایم سی کی تمام سڑکوں سے تجاوزات ختم کریں گے۔ وسیم اختر نے کہا کہ ٹریڈرز ایسوسی ایشن ہمارے ساتھ تعاون کریں، ملبہ فروخت نہیں کیا گیا، ڈمب کیا گیا، کیبل آپریٹرز اپنی تمام تاریں انڈر گراؤنڈ کرلیں جس کی ڈیڈ لائن پہلے ہی دے چکے ہیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close