سندھ

سانحہ 12 مئی، میئر کراچی سمیت دیگر ملزمان پر فرد جرم عائد نہ ہوسکی

سانحہ 12 مئی کے دو مقدمات میں ملزمان پر فرد جرم عائد نہ ہو سکی۔ آئندہ سماعت پر فرد جرم عائد کئے جانے کا امکان ہے۔
انسداد دہشت گردی کی عدالت میں سانحہ 12 مئی کے دو مقدمات کی سماعت ہوئی۔ میئر کراچی وسیم اختر سمیت 20 ملزمان عدالت میں پیش ہوئے تاہم ملزم ذوالفقار کی عدم پیشی کے باعث ملزمان پر فرد جرم عائد نہ ہوسکی ہے۔

ملزم ذوالفقار کے وکیل نے عدالت کو آگاہ کیا کہ ملزم ذوالفقار امراض قلب کے ادارے میں زیر علاج ہے اس وجہ سے اسے عدالت میں پیش نہیں کیا جا سکتا ہے۔عدالت نے ملزم ذوالفقار کی عدم پیشی پر سماعت 12 دسمبر تک ملتوی کر دی ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close