سندھ

کراچی میں تجاوزات کے خلاف کارروائی کا دائرہ کار بڑھائیں گے، وسیم اختر

کراچی: میئر کراچی وسیم اختر نے کہا ہے کہ کے ایم سی تجاوزات کے خلاف کارروائی کا دائرہ کار بڑھائے گی۔ کراچی کی انسداد دہشت گردی عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے میئر کراچی وسیم اختر نے کہا کہ سپریم کورٹ سے کہا تھا کہ تمام اسٹیک ہولڈرز سے مل کر معاملات حل کرنا ہوں گے۔

انہوں نے کہا کہ لوگ رضاکارانہ طور پر خود تجاوزات ختم کررہے ہیں، فٹ پاتھ لوگوں کے چلنے کے لئے ہوتا ہے، تجاوزات کے لئے نہیں، کراچی میں جس کا جو دل چاہتا ہے وہ کرتا ہے۔ میئر کراچی کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ نے ماڈل کے طور پر صدر کو صاف کرنے کا کہا، اب کے ایم سی تجاوزات کے خلاف کارروائی کا دائرہ کار بڑھائے گی۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close