سندھ

قائد آباد دھماکے کی مکمل تفتیش تک کچھ نہیں کہہ سکتے، وزیراعلیٰ سندھ

کراچی: وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ قائد آباد دھماکے کی مکمل تفتیش تک کچھ نہیں کہہ سکتے البتہ تفتیش کرنی ہے کہ دھماکے کی نوعیت اور ٹارگٹ کیا تھا۔ کراچی میں میڈیا سے گفتگو کے دوران مراد علی شاہ نے قائد آباد دھماکے میں دو افراد کے جاں بحق ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ دھماکے میں 12 افراد زخمی ہوئے جن میں سے 10 کو طبی امداد کے بعد فارغ کردیا گیا جب کہ دو زخمیوں میں سے ایک کی حالت تشویشناک ہے۔

وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ قائد آباد سے ایک اور ڈیوائس بھی ملی تھی جس کو ناکارہ بنا دیا گیا، دھماکے کی تحقیقات کریں گے اور اس کی مکمل تفتیش کی جائے گی جس کے بعد ہی معلوم ہوسکے گا کہ دھماکا کس نوعیت کا تھا، اس لئے مکمل تفتیش تک کچھ نہیں کہہ سکتے البتہ تفتیش کرنی ہے کہ دھماکے کی نوعیت اور ٹارگٹ کیا تھا۔

مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ فرانزک لیب کے لئے زمین حاصل کرلی ہے، سندھ میں لیب بنانے کی کوشش کررہے ہیں، جب تک دیگر صوبوں سے مدد لیں گے۔ وزیراعظم عمران خان کے یوٹرن سے متعلق بیان پر وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ پتا نہیں وزیراعظم کے بیان کا کیا مقصد تھا، اب یوٹرن سے ہٹ کر ڈبلیو ٹرن ہوگئے ہیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close