سندھ
شارع فیصل پر موٹر سائیکلوں کی لین مارکنگ کا عمل شروع ہوگیا
شارع فیصل پرحادثات سے بچنا ہے تو موٹرسائیکل اب بائیک لین میں چلانا ہوگی،خلاف ورزی پرجرمانہ ہوگا،میٹروپول سے ملیر ہالٹ تک بیس کلومیٹرتک موٹرسائیکل لین مارکنگ کی جارہی ہے، پہلے مرحلے میں کارساز تک مارکنگ کردی گئی۔
شارع فیصل کو ماڈل شاہراہ بنانے کا عزم،دونوں ٹریکس پر موٹرسائیکل لین کی مارکنگ ہوگی،بائیک لین میٹروپول سے ملیر ہالٹ تک بیس کلو میٹر طویل ہوگی۔پہلے مرحلے میں کارساز تک لین مارکنگ کا عمل مکمل ہو گیا۔
اب کوئی موٹرسائیکل سوار لین سے باہر نکلا تو ٹریفک پولیس چالان کرے گی اور اس کا جرمانہ بھرنا ہو گا ،بڑھتے حادثات سے پریشان شہریوں نے بھی لین بنانے کو خوش آئند قرار دیا۔ منصوبے کا مقصد ٹریفک کو بین الاقوامی طرز پر منظم کرنا ہے۔