سندھ
الطاف حسین سے متعلق مائنس ون فارمولا قبول نہیں، واسع جلیل
لندن: ایم کیو ایم لندن کے رہنما واسع جلیل کا کہنا ہے کہ ہمیں مائنس ون فارمولا منظور نہیں جب کہ ایم کیو ایم اور قائد تحریک الطاف حسین ایک ہی ہیں۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنی ٹوئٹ میں ایم کیو ایم لندن کے رہنما واسع جلیل نے کہا کہ ہمیں الطاف حسین سے متعلق مائنس ون فارمولا منظور نہیں جب کہ ایم کیو ایم الطاف حسین ہیں اور الطاف حسین ایم کیوایم، دونوں ایک ہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم قومی اسمبلی میں الطاف حسین کے خلاف قرارداد منظور نہیں کریں گے۔
واضح رہے ایم کیو ایم پاکستان کے سربراہ ڈاکٹر فاروق ستار نے لندن رابطہ کمیٹی اور الطاف حسین سے لاتعلقی کا اعلان کرتے ہوئے کہا تھا کہ ایم کیو ایم کے تمام فیصلے پاکستان میں ہوں گے جب کہ لندن سے آنے والے کسی بھی بیان کو ایم کیوایم پاکستان سے منسوب نہ کیا جائے وہ بیان اس شخص کی ذاتی رائے سمجھا جائے۔