سندھ

حق پرست شہداء کی یادگار مسمار کرنا غیر مناسب اور ناپسندیدہ عمل ہوگا، رضا ہارون

کراچی: پاک سرزمین پارٹی کے سیکریٹری جنرل رضا ہارون نے مطالبہ کیا ہے کہ کراچی کے جناح گراؤنڈ میں قائم یادگار شہداء کو مسمار کئے جانے سے متعلق خبروں پر سندھ حکومت و کراچی کی مقامی حکومت عوام کو وضاحت پیش کرے۔ رضا ہارون کا ایک بیان میں کہنا ہے کہ تجاوزات کے خلاف کارروائی کے نام پر قانونی طور پر شہر کے مختلف مقامات پر قائم یادگاروں بالخصوص یادگار شہداء کو مسمار کیا جانا قطعی غیرمناسب اور ناپسندیدہ عمل ہوگا۔

 یادگار شہداء مسمار کرنا غیرمناسب اور ناپسندیدہ عمل ہو گا، رضا ہارون
یادگار شہداء، جناح گراؤنڈ، کراچی

انہوں نے کہا کہ گزشتہ دو روز سے ذرائع اور غیر مصدقہ اطلاعات کے حوالہ سے شہر میں ایسی خبریں گردش کر رہی ہیں جس کے باعث شہریوں میں تشویش اور بے چینی پیدا ہو رہی ہے۔ پی ایس پی رہنما نے وزیراعظم پاکستان، گورنر سندھ، وزیراعلیٰ سندھ اور میئر کراچی سے معاملے کی حساسیت اور یادگار شہداء سے عوام کے جذباتی لگاؤ کو سامنے رکھتے ہوئے اپیل کی کہ وہ ایسے کسی بھی غیرضروری اقدام سے گریز کریں۔ واضح رہے کہ یہ یادگار ایم کیو ایم کی جانب سے تنظیم کے لئے اپنی جان قربان کرنے والے افراد کی یاد میں بنائی گئی تھی۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close