سندھ

آپریشن سے متاثر افراد کو متبادل دینے کیلئے حتمی کارروائی مکمل کرلی، میئر کراچی

کراچی: میئر کراچی وسیم اختر کا کہنا ہے کہ انسداد تجاوزات آپریشن سے متاثر افراد کو متبادل دینے کے لئے حتمی کارروائی مکمل کرلی ہے۔ کے ایم سی بلڈنگ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے میئر کراچی وسیم اختر نے کہا کہ سپریم کورٹ کا پارکس، برساتی نالوں اور سرکاری اراضی سے تجاوزات ہٹانےکا حکم ہے، محکمہ انسداد تجاوزات سپریم کورٹ کی ہدایت پر کارروائی کررہا ہے، تمام بلدیاتی ادارے اور اسٹیک ہولڈرز کارروائی میں شریک ہیں۔

وسیم اختر نے بتایا کہ آپریشن سے متاثر افراد کو متبادل دینے کے لئے حتمی کارروائی مکمل کرلی ہے، بلدیہ عظمیٰ نے 3575 دکانداروں کی فہرست تیار کرلی ہے، وزیراعلیٰ سندھ کو سمری بھیج رہے ہیں۔ میئر کراچی کا کہنا تھا کہ پارکنگ پلازہ، لائنز ایریا اور کے ایم سی مارکیٹ سمیت مختلف علاقوں میں متبادل دکانیں موجود ہیں، 1470 متبادل دکانیں موجود ہیں،2105ء مزید دکانداروں کے لئے جگہ حاصل کرنے کے لئے وزیراعلیٰ کو سمری بھیجیں گے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close