Featuredسندھ

جمہوریت کو کمزور رکھنے والی سوچ سے لڑائی ہے: آصف زرداری

کراچی: سابق صدر اور پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف زرداری نے کہا ہےکہ پارلیمنٹ کی بالادستی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کریں گے اور اس سوچ سے لڑائی ہے جو جمہوریت کو کمزور رکھنا چاہتی ہے۔

پیپلزپارٹی کے 51 ویں یوم تاسیس پر اپنے پیغام پر آصف زرداری نے کہا کہ 1973 کے آئین کو بحال کرکے شہید محترمہ کے مشن کی تکمیل کی، شہید بھٹو اور محترمہ شہید کا فلفسہ مشعل راہ ہے، پاکستان پیپلز پارٹی اپنے نظریے پر ثابت قدم ہے۔

انہوں نے کہاکہ ہر طرح کی شدت پسندی کی مزاحمت کریں گے، استحصالی قوتوں کی شکست تک جدوجہد جاری رہے گی، پارلیمنٹ کی بالادستی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کریں گے، اس سوچ سے لڑائی ہے جو جمہوریت کو کمزور رکھنا چاہتی ہے۔ آصف زرداری کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی نے صوبوں کو خودمختاری دی۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close