سندھ

کراچی پولیس چیف کا اہلکاروں کی بھتہ لینے کی ویڈیو سامنے آنے پر نوٹس

کراچی: مبینہ بھتہ وصولی کی فوٹیج منظر عام پر آنے کے بعد شارع فیصل تھانے کے دو اہلکاروں کے خلاف پولیس چیف ڈاکٹر امیر شیخ نے نوٹس لے لیا۔ اہلکاروں کی بھتہ وصولی کی منظر عام پر آنے والی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ موٹر سائیکل پر سوار اہلکار کراچی کے علاقے جوہر موڑ کے قریب ایک زیر تعمیر گھر پر پہنچے۔

دونوں اہلکار شارع فیصل تھانے میں تعینات ہیں اور وہ آدھےگھنٹے تک ٹھیکیدار کا انتظار کرتے رہے اور مزدوروں سے ٹھیکیدار کے بارے میں پوچھتے رہے۔ فوٹیج میں اہلکاروں کو ٹھیکیدار سے پیسے لیتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

دوسری جانب کراچی پولیس چیف ڈاکٹر امیر شیخ نے اہلکاروں کی بھتہ وصولی کا نوٹس لیتے ہوئے ڈی آئی جی ایسٹ اور ایس ایس پی ایسٹ سے واقعے کی رپورٹ طلب کرلی۔ ترجمان سندھ پولیس کا کہنا ہے کہ کراچی پولیس چیف نے دونوں اہلکاروں کے خلاف محکمانہ کارروائی کا بھی حکم دیا ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close