سندھ

وزیراعلیٰ سندھ کی آج دبئی روانہ ہونگے

وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ سابق صدر و شریک چیئرمین پیپلزپارٹی آصف علی سے ملاقات کیلئے آج دبئی روانہ ہونگے، سابق صدر آصف علی زرداری نے وزیراعلیٰ سندھ کو سندھ کی سیاسی صورتحال و کارکردگی کی تفصیلات جانے کے لیے دبئی طلب کیا تھا۔

زرائع کے مطابق ملاقات میں کابینہ کی کارکردگی سےمتعلق تبادلہ خیال کیا جائے گا جبکہ بائیس اگست کے بعدکی صورتحال پربھی تبادلہ خیال ہوگا،ملاقات میں سندھ کی بیوروکریسی میں ردوبدل پربھی بات چیت ہوگی۔

وزیراعلیٰ دبئی میں پیپلزپارٹی کے دیگر رہنماؤں سے بھی ملاقات کریں گے۔

وزیر اعلیٰ ہاؤس کے ذرائع نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ ’’مراد علی شاہ دبئی سے کراچی واپس آکر اہم فیصلے کریں گے جن میں میئر کراچی کو سہولیات اور بیورو کریسی میں تبادلے وغیرہ شامل ہیں۔

یاد رہے وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے چیف ایگزیکٹو سندھ کا منصب سنبھالنے کے بعد اگلے روز لاڑکانہ گڑھی خدا بخش کا دورہ کیا تھا اور بانی پیپلزپارٹی اور بے نظیر بھٹو کے مزار پر فاتحہ خوانی کی تھی بعد ازاں انہیں سابق صدر نے طلب کرلیا تھا جس کے بعد وہ سیہون کا مختصر دورہ کر کے فوراً دبئی روانہ ہوگئے تھے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Check Also
Close
Back to top button
Close