سندھ
چیف جسٹس انور ظہیر جمالی سینٹرل جیل کراچی پہنچ گئے
چیف جسٹس سپریم کورٹ انور ظہیر جمالی نے سینٹرل جیل کراچی کا دورہ کیا اور قیدیوں کے مسائل سنے اور موقع پر ہی احکامات جاری کیے۔
دورے کے دوران چیف جسٹس کے ہمراہ جسٹس امیر ہانی اور جسٹس احمد علی بھی موجود تھے جنہوں نے قیدیوں کے مسائل سنے اور موقع پر ہی احکامات جاری کیے ۔قیدیوں نے چیف جسٹس کو جیل انتظامیہ کیخلاف شکایات اور جیل میں اپنے مسائل کا بتایا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ چیف جسٹس انور ظہیر جمالی نے جیل میں سیکیورٹی انتظامات اور قیدیوں کی صورتحال کا جائزہ لیا ۔ قیدیوں کی طرف سے جیل میں غیر معیاری کھانے اور بنیادی سہولیات کی عدم دستیابی کی شکایات کی گئیں ۔