Featuredسندھ

بعض مذہبی اور سیاسی جماعتیں تجاوزات کیخلاف آپریشن کے معاملے پر سیاست کررہی ہیں، میئر کراچی

کراچی: میئر کراچی وسیم اختر کا کہنا تھا کہ بعض مذہبی اور سیاسی جماعتیں تجاوزات کیخلاف آپریشن کے معاملے پر سیاست کررہی ہیں۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ کے احکامات کے بعد تجاوزات کیخلاف کارروائی کی گئی، جو غلط کام ماضی میں ہوا، اُس کو درست کرنے جارہے ہیں۔ خیال رہے کہ چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس میاں ثاقب نثار نے کراچی شہر سے تجاوزات کو ختم کرنے کے احکامات جاری کئے تھے جس پر تیز سے عمل درآمد جاری ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close