سندھ

تھر: غذائی قلت و امراض کے باعث مزید پانچ بچے دم توڑ گئے

تھر: سندھ کے پس ماندہ ضلع تھرپارکر میں معصوم بچوں کی اموات کا افسوس ناک سلسلہ تاحال جاری ہے

تفصیلات کے مطابق غذائی قلت و امراض کے باعث سول اسپتال مٹھی میں زیر علاج پانچ بچے اپنی جان کی بازی ہار گئے.

سول اسپتال مٹھی کی انتظامیہ کے مطابق جاں بحق ہونے والوں میں ڈھائی سالہ ہیما بنت بھورو، نو ماہ کی مرادی بنت غفور جونیجو، اسلم لنجو، کرمن اور جمعون شامل ہیں.

اس وقت غذائی قلت کا شکار سینتالیس بچے اسپتال میں زیر علاج ہیں، جنھیں سہولیات کے فقدان کے باعث مسائل کا سامنا ہے.

واضح رہے کہ غربت و افلاس کے شکار تھر میں  رواں سال غذائی قلت اور بیماریوں کے باعث 595 بچے زندگی کی بازی ہار چکے ہیں.

یاد رہے کہ صحرائے تھر میں غذائی قلت کا معاملہ اقوام متحدہ تک بھی پہنچ گیا، اقوام متحدہ کا وفد تھر کا دورہ کرنے کے لیےجلد  پاکستان پہنچے گا، وفد 5 دسمبر کو تھر کا دورہ کرے گا اور صورت حال کا جائزہ لے گا.

خیال رہے کہ حکومت کی جانب سے کیے جانے والے متعدد اقدامات کے باوجود تھر کی بحرانی صورت حال پر تاحال قابو نہیں پایا جاسکا، جس کی وجہ سے پی پی پی کی حکومت کو شدید تنقید کا سامنا ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close