زرداری جب جیل جانیوالے ہوتے ہیں تو پگڑی باندھ لیتے ہیں: شیخ رشید
کراچی: وزیر ریلوے شیخ رشید کا کہناہےکہ آصف زرداری نے سندھ کی پگڑی باندھ لی ہے اس کا مطلب ہے دال میں کچھ کالاہے کیونکہ زردری جب جیل جانے والے ہوتے ہیں تو سندھ کی پگڑی باندھ لیتے ہیں۔
کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ گرین لائن میں تین مہینے تک کوئی ٹکٹ نہیں ہوگا، اس میں ایک کوچ اور بڑھارہے ہیں، تمام کوچز اوور ہال کی جائیں گی، 5 فریٹ ٹرینیں اور چل گئیں تو 10 پسنجر ٹرینیں اور چلائیں گے۔
انہوں نے کہا کہ 2 ہزار ریلوے کراسنگز پر پھاٹک نہیں، محکمے کے پیسے پاس نہیں ہیں جو آمدنی ہورہی ہے اسی سے ریلوے چلا رہے ہیں، ایک دن میں 9 کروڑ 70 لاکھ روپے کی تاریخی آمدن ہوئی ہے، 25 دسمبر سے ریلوے کی ترقی کا مہینہ شروع ہوجائے گا۔
وزیر ریلوے نے گزشتہ حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ یہ سمجھتے ہں سڑک ملک کی معیشت چلاسکتی ہے، یہ عقل کے اندھے ہیں، اٹھارہ بیس ارب ڈالر سڑک پر لگادیا۔
وزیر ریلوے نے بتایا کہ کراچی سے پشاور 1700 کلومیٹر تک نئی ٹرین چلارہے ہیں، تفتان سے کوچ چلانے کی فزیبلٹی تیار ہے، فیصلہ وزیراعظم کریں گے، اس کی رفتار 160 کلومیٹر فی گھنٹہ ہوگی، 8 گھنٹے میں پنڈی سے کراچی پہنچے گی۔
پنڈی میں تجاوزات سے متعلق سوال پر شیخ رشید نے کہا کہ آپ چاہتے ہیں پنڈی میں بھی کراچی والا حال ہو، روز لال حویلی جاسکتا ہوں تو مجھے راولپنڈی میں تجاوزات پر اعتراض نہیں،کوئی ووٹ دیتاہے دے، جسے کھلی سڑک جانا ہے وہ اسلام آباد چلا جائے، پنڈی خوش ہے۔
وزیر ریلوے کا کہنا تھا کہ انتخابات تو وزیراعظم کا حق ہے تین سال بعد کرادے، آصف زرداری نے سندھ کی پگڑی باندھ لی ہے اس کا مطلب ہے دال میں کچھ کالاہے کیونکہ زردری جب جیل جانے والے ہوتے ہیں تو سندھ کی پگڑی باندھ لیتےہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان میں تمام ضمانتیں میڈیکل رپورٹس پر ہوتی ہیں، کبھی ڈاکٹر کی ایسی کوئی رپورٹ سنی ہے جو شہباز شریف کے لیےآئی ہے۔
شیخ رشید کا کہنا تھا کہ دو دفعہ کہہ چکا ہوں مارچ سے پہلے جھاڑو پھر جائے گی، 2018 انشااللہ عمران خان کی کامیابی کا سال ہوگا، خطرات ٹل جائیں گے۔