سندھ

ایان علی کا نام ذاتی پرخاش پر ای سی ایل میں ڈالا گیا

سردار لطیف کھوسہ نے کہا ہے کہ ایان علی کا نام محض ذاتی پرخاش پر ای سی ایل میں ڈالا گیا ہے۔ میں نہیں جانتا کہ وفاقی وزیر داخلہ کو ایان علی سے کیا ذاتی مسئلہ ہے۔ مسلم لیگ ن کی حکومت بہری، اندھی اور گونگی ہے۔

سیکرٹری جنرل پیپلز پارٹی سردار لطیف کھوسہ نے سندھ ہائیکورٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کوئی 10 ہزار سے زیادہ لے کر جائے تو اسے ایئرپورٹ پر روک لیا جاتا ہے لیکن جو اربوں روپے ملک سے باہر لے گئے ان کوپوچھنے والا کوئی نہیں۔ کیا اربوں روپے ملک سے باہر بھیجنا منی لانڈرنگ اور اسمگلنگ نہیں؟ ایان علی کانام محض ذاتی پرخاش پر ای سی ایل میں ڈالا گیا جبکہ ان کا مقدمہ لڑنا میری پیشہ ورانہ ذمہ داری ہے۔

 

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close