سندھ
کراچی سرکلر ریلوے کے ٹریک پر قائم تجاوزات کے خاتمے کیلئے آپریشن کا آغاز
کراچی سرکلر ریلوے کے ٹریک پر قائم تجاوزات کے خاتمے کے لیے باقاعدہ آپریشن کا آغاز کردیا گیا۔ سپریم کورٹ کے احکامات کی روشنی میں کراچی سرکلر ریلوے ٹریک پر قائم تجاوزات کے خلاف آپریشن کے پہلے روز غریب آباد فرنیچر مارکیٹ کو ہٹا کر ریلوے ٹریک کلیئر کرنے کا کام شروع کیا گیا۔
اس سلسلے میں ضلعی انتظامیہ نے گذشتہ روز غریب آباد میں ٹریک پر قائم فرنیچر مارکیٹ کا دورہ کیا اور دکانداروں کو خود تجاوزات ہٹانے کی ہدایت کی تھی۔
کمشنر کراچی افتخار شلوانی کے مطابق ریلوےکی 580 ایکڑ اراضی پر قبضہ ہے، جسے واگزار کرانا ہے۔