سندھ

ایم کیوایم پاکستان کے سینیئر رہنما سردار احمد کا پارٹی چھوڑنے کا فیصلہ

کراچی: متحدہ قومی مومنٹ پاکستان کے سینیئر رہنما سردار احمد نے پارٹی چھوڑنے کا فیصلہ کر لیا۔ سردار احمد نے اپنا استعفیٰ پارٹی قیادت کو بھجوا دیا ہے، جس کی ایم کیو ایم نے تصدیق کر دی ہے۔ ایم کیو ایم کو خیرباد کہنے والے سردار احمد 2013ء سے 2018ء تک رکن سندھ اسمبلی رہے۔ انہوں نے کراچی سے پی ایس 124 کی نشست جیتی تھی۔ آپ سندھ اسمبلی میں سابق قائد حزب اختلاف بھی رہ چکے ہیں۔ سردار احمد نے سندھ یونیورسٹی سے بیچلر آف آرٹس اور ماسٹر آف آرٹس میں ڈگری حاصل کر رکھی ہے، وہ 9 نومبر 1933ء کو بھارتی شہر اجمیر میں پیدا ہوئے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close