سندھ
کراچی: مزار قائد پر گارڈز کی تقریب، پاک فضائیہ نے فرائض سنبھا ل لیے
کراچی – کراچی میں مزار قائد پر گارڈز کی تبدیلی کی پروقار تقریب، پی اے ایف اکیڈمی رسالپور کے چاق وچوبند دستے نے فرائض سنبھال لئے۔
یوم دفاع پر کراچی میں مزار قائد پر پُروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا، تقریب کا آغاز پرچم کشائی اور قومی ترانے کی دھن سے ہوا جس کےبعد پاک فضائیہ رسالپور اکیڈمی کے کیڈٹس نےمزار قائد پر گارڈز کے فرائض سنبھال لئے۔
تقریب کےمہمان خصوصی ائر آفیسر کمانڈنگ رسالپور ائر وائس مارشل عمران خالد نے مزار قائد پر پھولوں کی چادر چڑھائی اور فاتحہ خوانی کی۔
میڈیا سے گفتگو میں ائر وائس مارشل عمران خالد کا کہنا تھا کہ پینسٹھ کی جنگ میں قوم نے مسلح افواج کے ساتھ ملکر دشمن کو ایسا سبق سکھایا کہ اس کی مثال نہیں ملتی۔
ان کا کہنا تھا کہ ہر قسم کے خطرات سے نمٹنے کی صلاحیت رکھتے ہیں، ملکی سلامتی کیلئے کسی قربانی سے دریخ نہیں کیا جائے گا۔