Featuredسندھ

’بہت جلد پیپلز پارٹی کا بڑا لیڈر گرفتار ہوسکتا ہے‘ فردوس شمیم

سندھ اسمبلی میں اپوزیش لیڈر اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما فردوس شمیم نقوی نے دعویٰ کیا ہے کہ بہت جلد پیپلز پارٹی کے بڑے لیڈر کو گرفتار کیا جاسکتا ہے۔

کراچی میں میڈیا نمائندوں سے بات کرتے ہوئے فردوس شمیم نقوی نے سندھ حکومت اور اس کی کارکردگی کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا۔

انہوں نے کہا کہ صوبے میں گزشتہ 11 سال سے پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) اقتدار میں ہے لیکن اس نے صوبے میں کچھ نہیں کیا۔

تحریک انصاف کے رکنِ صوبائی اسمبلی کا کہنا تھا کہ ایک دہائی سے سندھ پر حکومت کرنے والوں نے صوبے میں تعلیم، صحت اور ٹرانسپورٹ کے نظام کو درہم برہم کردیا۔

ان کا کہنا تھا کہ سندھ میں کرپشن سے متعلق کوئی جواب نہیں دیا جاتا اور صوبے کا بجٹ کہاں جاتا ہے اس حوالے سے کوئی جواب دینے والا نہیں ہے۔

فردوس شمیم نقوی نے دعویٰ کیا کہ بہت جلد پیپلز پارٹی سے تعلق رکھنے والے ایک بڑے لیڈر کو گرفتار کیا جاسکتا ہے۔

اب سے کچھ دیر قبل میڈیا نمائندوں سے بات کرتے ہوئے آصف علی زرداری نے کہا تھا کہ ’جیل پیپلز پارٹی کے لیڈران کا دوسرا گھر ہے، ان کی گرفتاری سے کیا ہوگا؟‘

بعدِ ازاں فیاض الحسن چوہان نے اس بیان پر ردِ عمل دیتے ہوئے کہا تھا کہ ’دیا بجھنے سے پہلے ٹمٹماتا ہے اور آصف علی زرداری کے بیانات ایسے ہی ہیں‘۔

یاد رہے کہ رواں برس وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کی جانب سے حسین لوائی سمیت 3 اہم بینکرز کو منی لانڈرنگ کے الزامات میں حراست میں لیا گیا تھا۔

حسین لوائی اور دیگر کے خلاف درج ایف آئی آر میں اہم انکشاف سامنے آیا تھا جس کے مطابق اس کیس میں بڑی سیاسی اور کاروباری شخصیات کے نام شامل تھے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close