سندھ
فیصل واڈا کا پی ٹی آئی چھوڑ کر ایک نئی جماعت میں شمولیت کا فیصلہ
فیصل واڈا نے ان تمام خبروں کی تردید کر دی ہے۔
فیصل واڈا کراچی میں انتہائی سرگرام اور پی ٹی آئی کی تمام مخالف جماعتوں بالخصوص ایم کیو ایم کے خلاف بہت واضح الفاظ میں بولتے رہے ہیں لیکن وہ تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے دورہ کراچی کے وقت کہیں نظر نہیں آئے حتیٰ کہ نشتر پارک میں منعقدہ”پاکستان زندہ باد ریلی“ میں بھی موجود نہ تھے۔
تحریک انصاف کی یہ ریلی چھ ستمبر کو ہوئی اور چھ ستمبر کی رات ہی تقریباً ساڑھے گیارہ بجے ایم کیو ایم کی ایک سابق رہنماءارم فاروقی نے سوشل میڈیا ویب سائٹ ”ٹوئٹر“ پر ایک پیغام جاری کیا کہ ” فیصل واڈا آج پاک سرزمین پارٹی میں شمولیت اختیار کریں گے اور دوپہر 12 بجے اپنی رہائش گاہ پر ایک پریس کانفرنس میں اس کا باقاعدہ اعلان کریں گے“