سندھ

میئر کراچی بابر غوری کے قبضوں اور چائنا کٹنگ کے خلاف کب کارروائی کریں گے، خرم شیر زمان

کراچی: پاکستان تحریک انصاف کراچی کے رہنما اور رکن سندھ اسمبلی خرم شیر زمان نے کہا ہے کہ شہر قائد میں جاری انسدادِ تجاوزات آپریشن سے پی ٹی آئی کا کوئی تعلق نہیں ہے۔ بلاول ہاؤس کراچی کے سامنے پریس کانفرنس کرتے ہوئے خرم شیر زمان نے شہر میں جاری تجاوزات کے خلاف آپریشن پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ تجاوزات کے خلاف آپریشن منصفانہ بنیادوں پر نہیں کیا جارہا، میئر کراچی وسیم اختر صرف غریبوں کے گھروں کی طرف رُخ کررہے ہیں وہ بابر غوری کے قبضوں اور چائنا کٹنگ کے خلاف کب کارروائی کریں گے۔

خرم شیر زمان نے کہا کہ بلاول ہاؤس کی دیوار کو کب گرایا جائے گا، بلاول ہاؤس کے باہر کھڑا ہوں جہاں فٹ پاتھ پر رکاوٹیں موجود ہیں، کیا بلاول ہاؤس کی دیوار تجاوزات میں نہیں آتی؟ انہوں نے مزید کہا کہ میئر کراچی کے ہرجانے کے نوٹس کا جواب جلد دوں گا۔ علاوہ ازیں تحریک انصاف کراچی کے سینئر رہنما فردوس شمیم نقوی نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ سندھ کی خدمت کے دعویدار کراچی کو پانی دیتے ہیں نہ صفائی کراتے ہیں، وزیراعلیٰ اور سعید غنی کی آنکھوں پر پردہ پڑا ہے، انہیں اسپتالوں کی حالت اور شہر میں صفاتی کے ابدتر حالت نظر نہیں آتی۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close