سندھ

ضمانت کے باوجود فیصل واوڈا تاحال سلاخوں کے پیچھے

فیصل واوڈا کو رات کو ان کے ملازم کی شخصی ضمانت کے باوجود پولیس نے انہیں صبح تک رہا نہیں کیا تھا۔ کارکنوں کی بڑی تعداد تھانے کے باہر موجود رہی۔

تحریک انصاف کے رہنما فیصل واوڈا کو گزشتہ روز شارع فیصل پر دھرنا دینے پر گرفتار کر کے دفعہ 144 کی خلاف ورزی کا مقدمہ درج کیا گیا تھا۔ فیصل واوڈا نے گذشتہ روز ذاتی حیثیت میں شروع کی گئی مہم کے دوران حکومت کے خلاف شارع فیصل پر دھرنا دیا۔ دھرنے کے باعث ٹریفک جام ہونے پر ایس ایس پی راؤ انوار پولیس نفری کے ساتھ پہنچےاور انہیں گرفتار کر لیا۔

دھرنے کے باعث شارع فیصل پر 5 گھنٹے تک ٹریفک جام رہا۔ پولیس نے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے لاٹھی چارج بھی کیا۔

 

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close