مدارس میں تعلیمی اصلاحات پر کام کر رہے ہیں، قائم علی شاہ
شتعال انگیز تقاریر پر متعدد مقدمات درج، گرفتاریاں بھی ہوئیں، سردار یوسف سے ملاقات
کراچی : وزیر اعلیٰ سندھ قائم علی شاہ نے کہا ہے کہ ہم مدارس کی رجسٹریشن تقریباً مکمل کرنے والے ہیں، مدارس کے نصاب میں کمپیوٹر کی تعلیم شامل کرنے اور دیگر تعلیمی اصلاحات پر سندھ حکومت کام کر رہی ہے ۔ وفاقی وزیر مذہبی امور سردار محمد یوسف نے جمعہ کو قائم علی شاہ سے وزیر اعلیٰ ہاؤس میں ملاقات کی اور بین المذہبی اور فرقہ وارانہ ہم آہنگی سمیت مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا۔ سردار محمد یوسف نے اس موقع پر کہا کہ وفاقی مذہبی امور کی وزارت بین المذاہب کانفرنس منعقد کر رہی ہے جس میں دنیا بھر سے وفود شرکت کریں گے ۔ وزیر اعلیٰ سندھ نے کہا کہ صوبے میں مذہبی رواداری اور مذہبی ہم آہنگی کے فروغ اور فرقہ واریت کی روک تھام کیلئے کوشاں ہیں ، ہم نے نفرت اور اشتعال انگیز تقاریر کرنے پر متعدد افراد کے خلاف مقدمے بھی درج کیے اور گرفتاریاں بھی ہوئیں، اللہ تعالیٰ کا شکر ہے کہ سندھ میں مذہبی اور فرقہ وارانہ ہم آہنگی بھی ہے ، تمام فرقوں کے علماء کا ہمارے ساتھ بھرپور تعاون رہا ہے