سندھ
متحدہ لندن کیلئے منی لانڈرنگ کرنے والا خواتین کا گروپ بے نقاب
کراچی: متحدہ لندن کا خواتین کے ذریعے منی لانڈرنگ کرنیوالاگروپ بے نقاب ہوگیا۔ ذرائع کے مطابق تفتیشی اداروں نے 2 خواتین کاسراغ لگالیا،خواتین کے اکاؤنٹس اورٹیلیفون ریکارڈکی تفصیلات کی جانچ پڑتال شروع کر دی گئی ہے، ایک خاتون بیرون ملک مقیم ہے۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ پیسے کی منتقلی سے متعلق تفتیشی اداروں کواہم شو اہدملے ہیں، خواتین کے مزیدساتھیوں کی تلاش کیلئے مختلف ٹیمیں کام کررہی ہیں، تفتیشی حکام ایف آئی اے سے بھی مددلیں گے۔