Featuredسندھ

ڈی جی آئی ایس پی آر کی کراچی میں کرکٹ کھیلتے ہوئے ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

کراچی: پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے ڈائریکٹر جنرل میجر جنرل آصف غفور کو کرکٹ سے بھی بے پناہ لگاؤ ہے اور اب کراچی کی سڑکوں پر نوجوانوں کے ساتھ کرکٹ کھیلتے ہوئے ان کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہے، جسے شہرِ قائد میں امن کی بحالی اور سیکیورٹی فورسز کی کامیابی قرار دیا جارہا ہے۔

بوم بوم کے نام سے مشہور سابق پاکستانی کرکٹ کپتان شاہد خان آفریدی نے میجر جنرل آصف غفور کی ایک ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا، ‘روشنیوں کے شہر کراچی کے رنگ واپس آگئے، کراچی میں لڑکوں کو ڈی جی آئی ایس پی آر کے ساتھ کرکٹ کھیلتے دیکھ کر اچھا لگا’۔

شاہد آفریدی نے کراچی کا امن بحال کرنے پر بہادر سیکیورٹی فورسز کا شکریہ ادا کرتے ہوئے اس بات پر بھی افسوس کا اظہار کیا کہ ترکی میں ہونے کی وجہ سے انہیں رات گئے سڑک پر کرکٹ کھیلنےکا موقع نہ ملا۔

شاہد آفریدی کی اس ٹوئیٹ کے جواب میں میجر جنرل آصف غفور نے شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ‘لالا آپ کو مِس کیا، لیکن اگر آپ ہوتے تو مجھے کوئی بیٹنگ نہ کرنے دیتا’۔

ڈی جی آئی ایس پی آر آصف غفور نے مزید لکھا کہ ‘کراچی کے نوجوانوں کا جوش دیکھ کر خوشی ہوئی’۔

ساتھ ہی انہوں نے کراچی کی روشنیاں بحال کرنے پر سندھ رینجرز، پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کا بھی شکریہ ادا کیا۔

دوسری جانب گورنر سندھ عمران اسماعیل نے بھی ڈی جی آئی ایس پی آر کی کراچی کی سڑک پر کرکٹ کھیلتے ہوئے ویڈیو شیئر کی اور لکھا، ‘الحمداللہ روشنیوں کے شہر میں امن اور زندگی بحال ہوگئی’۔

 گورنر سندھ نے بھی کراچی کا امن بحال کرنے پر فوج، رینجرز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کا شکریہ ادا کیا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close