سندھ

تحریک انصاف نے تحریری معاہدے کے ایک نقطے پر بھی عمل نہیں کیا، عامر خان

کراچی: متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے رہنما عامر خان کا کہنا ہے کہ حکومت سازی کے دوران تحریک انصاف نے جو تحریری معاہدہ کیا تھا اس کے ایک نقطے پر بھی عملدرآمد نہیں کیا گیا۔ سندھ ہائی کورٹ میں پیشی کے موقع پر میڈیا سے غیر رسمی گفتگو کے دوران عامر خان نے کہا کہ بلدیاتی انتخابات میں کامیابی نے ایم کیو ایم کی مقبولت ثابت کردی، ہمارا تحریک انصاف کے ساتھ اتحاد بھی ہے اور ان سے تحفظات بھی ہیں، 2018ء کے عام انتخابات میں جس طرح ہم سے سیٹیں چھینی گئیں اس پر ہمیں تحفظات ہیں، ہم نے الیکشن پر ہونے والے تحفظات پر عدالت کے دروازوں پر دستک دے رکھی ہے۔

ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما کا کہنا تھا کہ وزارت ملنا بڑا مسئلہ نہیں بلکہ شہری علاقوں کیلئے ترقیاتی پیکجز ملنے چاہئیں، پی ٹی آئی نے جو تحریری معاہدہ کیا تھا اس کے ایک نقطے پر بھی عملدرآمد نہیں کیا گیا، کچھ روز قبل شاہ محمود قریشی اور اسد عمر سے بات چیت میں ایم کیو ایم نے اپنے تحفظات رکھے، انہوں نے معاہدے پر عملدرآمد کی یقین دہانی کروائی ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close