سندھ

بے نامی اکاؤنٹ کے فالودے والے کے پیچھے ان عناصر کو دیکھیں جو ملک کا فالودہ نکال رہے ہیں، عمران اسماعیل

کراچی: وفاقی وزیر خزانہ نے حصص کی خرید و فروخت پر عائد ایڈوانس ٹیکس کی 0.2 فیصد کی شرح کو گھٹاکر 0.1 فیصد کرنے کی منظوری دیدی ہے جس کا اعلان آئندہ ماہ منی فنانس بل میں کیا جائے گا۔ گورنر سندھ عمران اسماعیل نے اسٹاک ایکسچینج کے ٹریڈنگ ہال میں پی ایس ایکس اسٹاک بروکرز ایسوسی ایشن کی تقریب سے خطاب کے دوران اعلان کیا کہ اسٹاک ایکس چینج میں جب کاروباری حجم بڑھے گا تو وزارت خزانہ حصص کی خرید و فروخت پر ایڈوانس ٹیکس کی 0.1 فیصد کی شرح کو بھی صفر کردے گی۔

انہوں نے کہاکہ متحدہ عرب امارات سے 3 ارب ڈالر موصول ہوئے ہیں جس سے اسٹاک ایکسچینج کے کاروبارمیں نمایاں تبدیلی آئے گی۔ گورنر سندھ نے کہا کہ بے نامی اکاؤنٹ کے حامل فالودے والے کے پیچھے ان عناصر کی جانچ پڑتال انتہائی ضروری ہے جو ملک کا فالودہ نکال رہے ہیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close