کراچی: وزیر بلدیات سندھ و رہنما پیپلز پارٹی سعید غنی نے کہا ہے کہ عام انتخابات 2018ء سے قبل علی رضا عابدی پیپلز پارٹی میں شمولیت اختیار کرنے والے تھے۔ تفصیلات کے مطابق پیپلز پارٹی کے رہنما اور صوبائی وزیر بلدیات سعید غنی نے اپنی ٹوئٹ میں علی رضا عابدی کے انتقال پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ عام انتخابات 2018ء سے قبل علی رضا عابدی پیپلز پارٹی میں شمولیت اختیار کرنے والے تھے، اس سلسلے میں علی رضا عابدی سے کئی ملاقاتیں بھی ہوئی تھیں، جو میڈیا سے شیئر نہیں کی گئیں۔ واضح رہے کہ آج شب ایم کیو ایم کے سابق رکن قومی اسمبلی علی رضا عابدی کو خیابان غازی میں واقع اُن کی رہائش گاہ کے باہر موٹرسائیکل سوا دہشتگردوں نے فائرنگ کرکے قتل کر دیا۔