سندھ
علی رضا عابدی کو سکیورٹی کے مسائل تھے اور انہیں جان کا خطرہ تھا، عامر خان
کراچی: ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما عامر خان کا کہنا ہے کہ علی رضا عابدی کی جان کو خطرات لاحق تھے، ملک دشمن قوتوں کی جانب سے محب وطن لوگوں کو نشانہ بنایا جارہا ہے۔ علی رضا عابدی پر حملے کے حوالے سے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے عامر خان نے کہا کہ یہ انتہائی افسوسناک واقعہ ہے، ہم انتہائی صدمے کی حالت میں ہیں، علی رضا عابدی کے ساتھ بہت طویل رفاقت رہی ہے وہ ہمارے انتہائی ٹیلنٹڈ ساتھی تھے۔
انہوں نے کہا کہ ملک دشمن قوتیں متحرک ہیں اور ملک کے وفاداروں کو نشانہ بنایا جارہا ہے، علی رضا عابدی کو سکیورٹی کے مسائل تھے اور انہیں جان کا خطرہ تھا، اس حوالے سے ان کے ساتھ ایک بار بات بھی ہوئی تھی جس میں انہوں نے جان کو لاحق خطرات کے حوالے سے آگاہ کیا تھا۔