کراچی: پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین و سابق صدر مملکت آصف علی زرداری کا کہنا ہے کہ علی رضا عابدی کے قاتل قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکتے۔ ایم کیو ایم پاکستان کے سابق رہنما و قومی اسمبلی کے سابق رکن علی رضا عابدی کے قتل پر اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا کہ علی رضا عابدی کا قتل امن دشمنوں کی سازش ہے، علی رضا عابدی کے قاتل قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکتے، سندھ حکومت قاتلوں کو گرفتار کرکے سازشیوں کو بے نقاب کرے۔
واضح رہے کہ ایم کیو ایم کے سابق رہنما اور قومی اسمبلی کے سابق رکن علی رضا عابدی کو موٹرسائیکل سوار دو دہشتگردوں نے گزشتہ روز ڈیفنس فیز 5 کے علاقے خیابان غازی میں ان کے گھر کے باہر نشانہ بنایا تھا، فائرنگ سے علی رضا عابدی شدید زخمی ہوگئے، انہیں فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا، تاہم وہ جانبر نہ ہو سکے۔