سندھ

کراچی میں امن کے دعوے لاش گرنے کے وقفے ہیں، فیصل سبزواری

کراچی: متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے رہنما فیصل سبزواری کا کہنا ہے کہ کراچی میں امن کے دعوے لاش گرنے کے وقفے ہیں۔ ایم کیو ایم کے مقتول رہنما علی رضا عابدی کے سوئم کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما فیصل سبزواری نے کہا کہ ہمیں قاتلوں کی گرفتاری کا انتظار ہے، کون ہے جس کو کراچی کا امن نہیں چاہیئے؟ کون ہے جسے کراچی میں پڑھے لکھے لوگ نہیں چاہئیں۔

انہوں نے کہا کہ روایتی تحقیقات سے کام نہیں چلے گا، کراچی میں امن کے دعوے لاش گرنے کے وقفے ہیں، لوگ ایم کیو ایم والوں کی لاشوں کو غیر سنجیدہ لیتے ہیں۔ فیصل سبزواری کا کہنا تھا کہ علی رضا عابدی کے پاس سکیورٹی نہیں تھی، اس کا جواب کون دے گا؟ کوئی جنوبی افریقا سے آیا ہے تو ائیرپورٹ کے ذریعے آیا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close