سندھ

آصف زرداری کے کرتوتوں کی وجہ سے پیپلز پارٹی ختم ہونے کو پہنچ گئی ہے، حلیم عادل شیخ

کراچی: پاکستان تحریک انصاف کے صوبائی جنرل سیکرٹری اور سندھ اسمبلی میں پارلیمانی لیڈر حلیم عادل شیخ نے کہا ہے کہ  آصف زرداری آج اپنے آخری جلسے سے خطاب کرچکے، آصف زرداری کو جیل کا کمرہ نظر آرہا ہے، اس لئے انہوں نے جئے بھٹو کے لمبے نعرے لگانا شروع کردیئے ہیں، آصف زرداری کے کرتوتوں کی وجہ سے آج بینظیر بھٹو کی پیپلز پارٹی ختم ہونے پر پہنچ گئی ہے۔

نجی ٹی وی کے مطابق گڑھی خدا بخش میں بے نظیر بھٹو کی 11 ویں برسی کے موقع پر منعقدہ بڑے جلسہ سے آصف زرداری کے خطاب پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے حلیم عادل شیخ کا کہنا تھا کہ بینظیر بھٹو عظیم لیڈر تھیں، ان کے نام کو انور مجید جیسے لوگوں کے حوالے کرکے خراب کرنے کی کوشش کی گئی، جن کے کتوں کے کھانے کا بل بھی سندھ کی عوام کے پیسے سے دیا جائے وہ لوگ تحریکیں چلانے کی باتیں کررہے ہیں۔

حلیم عادل شیخ کا مزید کہنا تھا کہ آج کے پیپلز پارٹی کے جلسے میں جیالے نہیں انور مجید کی شوگر ملوں سے ملازموں کو بلایا گیا۔ انہوں نے کہا کہ مشرف کو ہٹایا نہیں گیا بلکہ آصف زرداری اور ان کے ہمنواؤں نے انہیں سلامی پیش کی، ہمیں آصف زرداری کی طرح نہیں بلکہ عوامی مسائل کو مدنظر رکھتے پاکستان چلانا ہے۔ حلیم عادل شیخ کا کہنا تھا کہ اینٹ سے اینٹ بجانے کا بیان دے کر آصف زرداری اصل میں یہ کہنا چاہ رہے تھے کہ اب جیل میں اینٹ سے اینٹ لگانے کا وقت آگیا ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close