سندھ

جے آئی ٹی رپورٹ میں نام، تحریک انصاف کا وزیراعلیٰ سندھ سے استعفے کا مطالبہ

کراچی: تحریک انصاف نے منی لانڈرنگ سے متعلق جے آئی ٹی رپورٹ میں نام آنے پر وزیراعلیٰ سندھ سے استعفے کا مطالبہ کردیا۔ تحریک انصاف کے رکن سندھ اسمبلی خرم شیر زمان نے کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعلیٰ کے استعفے کا مطالبہ صرف ای سی ایل میں نام آنے پر نہیں کیا، مراد علی شاہ بہت سارے معاملے کے پیچھے ہیں، ہر محکمے میں اربوں نہیں کھربوں روپےکی کرپشن ہوئی ہے، ہم 5 سال تک انتظار نہیں کرسکتے، ہر فورم پر ان کے خلاف آواز اٹھائیں گے۔ خرم شیر زمان نے دعویٰ کیا کہ عوام تیاری کرلے، پی ٹی آئی سندھ میں حکومت بنانے جارہی ہے، پیپلز پارٹی کی حکومت ہم گرائیں گے، ہم اس راستے پر نکل چکے ہیں، سندھ میں پیپلز پارٹی کی حکومت کا خاتمہ کریں گے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close