سندھ
اگر عمران خان کو مسلط کرنا تھا تو حکومت کرنا ہی سکھا دیتے، وزیراعلیٰ سندھ
گھوٹکی :وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے وزیراعظم عمران خان پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر عمران خان کو مسلط کرنا تھا تو حکومت کرنا ہی سکھا دیتے۔ گھوٹکی میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے مراد علی شاہ نے وفاقی حکومت کو تنقید کا نشانہ بنایا۔
انہوں نے کہا کہ جب حکومت نہیں چلا سکتے تو یہی کرتے ہیں جو کررہے ہیں، یہ سو دن یا جتنے دن بھی رہیں، ان سے کچھ نہیں ہوگا، سندھ کے لوگوں سے دشمنی کی جارہی ہے، صرف پیپلز پارٹی ہی آکر لوگوں کی خدمت کرے گی۔
وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا تھا کہ وفاقی حکومت نے دو تین ماہ میں اپنا کام ظاہر کردیا ہے، عمران خان کو مسلط کرنا تھا تو حکومت کرنا تو سکھا دیتے، عمران خان کو ان کی بیوی یاد دلاتی ہیں کہ وہ وزیراعظم ہیں، تو پیرنی سے کہو انہیں بتا بھی دے کہ حکومت کیسے کرتے ہیں۔