سندھ

ایم کیو ایم تقسیم نہیں ہوئی ہے بلکہ ایم کیو ایم کی اب بھی اپنی جگہ اہمیت موجود ہے، عامر خان

کراچی: متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے سینئر ڈپٹی کنوینر عامر خان نے کہا ہے کہ ایم کیو ایم تقسیم نہیں ہوئی ہے بلکہ ایم کیو ایم کی اب بھی اپنی جگہ اہمیت موجود ہے، عوام کی خواہش ہے کہ سب مل کر کام کریں اور ہم بھی یہی چاہتے ہیں، سب آجائیں اور مل کر کام کریں لیکن اگر کوئی یہ کہتا ہے کہ ایم کیو ایم کو ہٹاکر کوئی نیا پلیٹ فارم تشکیل دیا جائے تو یہ قابل قبول نہیں۔

خصوصی گفتگو کے دوران انہوں نے کہا کہ ہم چاہتے ہیں کہ تمام لوگ آپس میں مشاورت کریں اور آپس میں بات کریں، اس وقت بھی پی ایس پی یا ایم کیو ایم کے کسی کارکن کو کوئی خراش تک نہیں آئی ہے، ہمارے اختلافات سیاسی ہیں۔ ایم کیو ایم کے اتحاد کے حوالے سے جواب دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اگر کراچی میں امن قائم کرنا ہے تو اس شہر کو اپنا قبول کرنا ہوگا اور سب کو مل کر کوشش کرنی ہوگی۔

علی رضا عابدی کی شہادت کے حوالے سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ علی رضا عابدی کے قتل سے 15 دن قبل ہی حکومت کو خط لکھا گیا تھا جس میں سیکیورٹی کے لئے درخواست کی گئی لیکن افسوس کے اس پر عمل درآمد نہیں ہوا۔ انہوں نے کہا کہ طاقت کے زور پر عوام کو دبایا نہیں جاسکتا۔ انہوں نے کہا کہ اگر ہر کوشش کرنے کے باوجود ہمارے مسائل حل نہ ہوئے تو ہم صوبے کی جانب جانے پر مجبور ہوں گے، کراچی ملک کو 70 فیصد بجٹ دیتا ہے، ایم کیو ایم صرف مہاجروں کی جماعت نہیں ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close