سندھ

عوام دشمن عناصر ہمیشہ پیپلز پارٹی کے خلاف سازشوں میں مصروف رہے ہیں، ناصر حسین شاہ

کراچی: صوبائی وزیر برائے ورکس اینڈ سروسز سید ناصر حسین شاہ کا پارٹی قیادت کے نام ای سی ایل میں شامل کرنے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی کی قیادت کا نام ای سی ایل لسٹ میں ڈالنے کی سخت الفاظ میں مذمت کرتا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی سرمایہ داروں، جاگیرداروں، آمرانہ قوتوں کی آنکھوں میں ہمیشہ کھٹکتی رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ عوام دشمن عناصر ہمیشہ پیپلز پارٹی کے خلاف سازشوں میں مصروف رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی ہمیشہ ملک کے مظلوم طبقے کے حقوق کے لئے جدوجہد کرتی آئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی چاہے اقتدار میں رہی ہو یا ایوانِ اقتدار سے باہر سازشیں ہمیشہ رہی اور ہم نے ان کا مقابلہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ 2008ء میں بننے والی پیپلز پارٹی کی حکومت کے خاتمے کی تاریخیں بھی دینا انہیں سازشوں کا تسلسل ہے۔

ناصر حسین شاہ نے کہا کہ عوام دشمن عناصروں کا چہرہ کھل کر سامنا آگیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے سیاست کو ڈرائنگ رومز سے نکال کر سڑکوں، کھیتوں، کھلیانوں اور کارخانوں میں پہنچایا۔ انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کو ختم کرنے کا سوچنے والے احمقوں کی جنت میں رہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کی خلاف ہر سازش کو عوام کی طاقت سے ناکام بنا دیں گے، پیپلز پارٹی ایک نظریہ، سوچ، فکر اور جہدوجہد کا نام ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close