Featuredسندھ

علی رضا عابدی قتل کیس، فاروق ستار، مصطفیٰ کمال اور عامر خان کو طلب کرنیکا فیصلہ

کراچی: سابق رکن قومی اسمبلی علی رضا عابدی قتل کیس میں تفتیشی حکام نے ڈاکٹر فاروق ستار، مصطفیٰ کمال اور عامر خان کو انٹرویو کیلئے طلب کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ایم کیو ایم پاکستان کے سابق ایم این اے علی رضا عابدی کے قتل کیس میں پولیس کی خصوصی ٹیم نے اہم سیاسی رہنماؤں سے معلومات لینے کا فیصلہ کر لیا۔ تفتیشی ٹیم آئی جی سندھ سے اجازت کے بعد ڈاکٹر فاروق ستار، مصطفیٰ کمال اور عامر خان سے علیحدہ علیحدہ انٹرویو کرے گی، علی رضا عابدی کے سوشل میڈیا بیانات کا بھی جائزہ لیا جا رہا ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close