سندھ

مراد علی شاہ اپنے عہدے پر موجود رہیں گے، فارورڈ بلاک کی باتیں بے بنیاد ہیں، ناصر حسین شاہ

کراچی: سندھ کے صوبائی وزیر ناصر شاہ نے وزیراعلیٰ سندھ کو ہٹانے کی خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ مراد علی شاہ اپنے عہدے پر موجود رہیں گے۔ کراچی میں میڈیا سے گفتگو میں ناصر شاہ کا کہنا تھا کہ فارورڈ بلاک کی باتیں بے بنیاد ہیں، تحریک انصاف کے لوگ اپنی قیادت سے نالاں ہیں، ہماری قیادت اجازت دے تو ہم سندھ میں بڑا اپ سیٹ کر سکتے ہیں۔

سید ناصر شاہ کا کہنا تھا کہ مراد علی شاہ کو قیادت کا 100 فیصد اعتماد حاصل ہے، عدالت میں جوابات جمع ہونگے تو یہ جھوٹے ثابت ہونگے، جنہوں نے رپورٹ پیش کی وہ خود بھی پریشان ہیں کیونکہ کوئی ثبوت نہیں ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی مانگے تانگے کی حکومت ہے، ای سی ایل میں قیادت کے نام ڈالنے کا مقصد سندھ میں ترقی کا سفر روکنا ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close