سندھ

اگر سندھ کی حکومت گرانے کی کوشش کی تو وفاقی حکومت بھی نہیں رہے گی، مولا بخش چانڈیو

حیدرآباد: پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما مولا بخش چانڈیو بھی پی ٹی آئی پر پھٹ پڑے، کہتے ہیں کہ وفاقی حکومت کا پھٹا ہوا ڈھول پھر سنائی دے رہا ہے، وفاقی حکومت کی صلاحیت کام سے نہیں ہے، ماضی میں وفاق سے سندھ میں ڈاکو آئے ہیں۔ حیدرآباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے پی پی رہنما مولا بخش چانڈیو کا کہنا تھا کہ سندھ میں مصنوعی گورنر راج کی کوشش پہلی بار نہیں ہے، ایک وزیر کہتا ہے صوبے کا پانی بند کردیں گے، سندھ کا پانی بند کرنا آسان کام نہیں ہے، سندھ کی حکومت گرانے آنا چاہتے ہیں تو آجائیں، سندھ حکومت گرانے والے اپنی بھی خیر منائیں۔

پی پی رہنما نے مزید کہا کہ تحریک انصاف کا انداز حکومت صحیح نہیں ہے، پی ٹی آئی کی حکومت عوام سے کئے وعدے پورے کرے۔ ان کا کہنا تھا کہ عدالت نے بھی کہا کہ صرف جے آئی ٹی کی رپورٹ پر حکومت گرانے نہیں دیں گے، اگر سندھ کی حکومت گرانے کی کوشش کی، تو آپ بھی نہیں رہیں گے، وزیراعلیٰ سندھ پر چیئرمین پیپلز پارٹی اور عوام کا اعتماد ہے، انہیں ہٹانے کا بیان بھی غلط بات ہے۔

مولا بخش چانڈیو نے کہاکہ پی ٹی آئی والے وزیراعظم کو فرشتہ بناکرپیش کرتے تھے، آج وزیراعظم کے چھپے اثاثے بھی سامنے آرہے ہیں۔ انہوں نے پی ٹی آئی کو چیلنج کرتے ہوئے کہا کہ پیپلز پارٹی سے ٹکرانا ہے تو ہم تیار ہیں، یہ پرائی طاقت پر اندھے بنے ہوئے ہیں، حکومت اگر باز نہ آئی تو نتائج جلد سامنے آجائیں گے اور حکومت نےکوئی ایسی حرکت کی تو گمنام ہوجائے گی۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close