سندھ
کراچی: شاہراہ فیصل پر رکشہ چلانے کی پابندی ایک ماہ کیلئے مؤخر
کراچی: ڈی آئی جی ٹریفک امیر شیخ نے شاہراہ فیصل پر رکشہ چلانے کی پابندی ایک ماہ کیلئے مؤخر کر دی ہے۔ امیر شیخ کے مطابق عوامی شکایات کے باعث پابندی مؤخر کی گئی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ایک ماہ تک عوامی سروے کیا جائے گا جس کے بعد آئندہ کا لائحہ عمل طے کیا جائیگا۔ گزشتہ روز ڈی آئی جی ٹریفک نے شاہراہ فیصل پر بڑھتے ہوئے حادثات کے باعث رکشہ، لوڈنگ کار اور موٹر سائکل پر تین افراد کی سواری پر پابندی عائد کی تھی۔