سندھ
وزیر اعلیٰ سندھ کے احکامات نظر انداز، ڈی آئی جی ایسٹ ڈاکٹر کامران عہدے پر بدستور قائم
کراچی : وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کے احکامات کو سندھ حکومت نے نظر انداز کر دیا ، ڈی آئی جی ایسٹ ڈاکٹر کامران فضل تاحال اپنے عہدے پر کام کر رہے ہیں ۔ وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے اپوزیشن لیڈر خواجہ اظہار کی گرفتاری کے بعد ڈی آئی جی ایسٹ کے بروقت اطلاع فراہم نہ کرنے پر فوری طور پر ڈی آئی جی ایسٹ ڈاکٹر کامران فضل کو عہدے سے ہٹانے کے ساتھ ساتھ انھیں صوبہ بدر کرنے کے احکامات جاری کئے ، لیکن سندھ حکومت نے وزیر اعلیٰ سندھ کے احکامات کو نظر انداز کرتے ہوئے کئی گھنٹے گذر جانے کے باوجود ڈی آئی جی ایسٹ کو عہدے سے ہٹائے جانے کا نوٹیفکیشن جاری نہیں کیا جبکہ سندھ حکومت کی جانب سے وفاقی حکومت کو ڈی آئی جی ایسٹ کی خدمات وفاق کے سپرد کرنے سے متعلق خط بھی نہیں لکھا ۔ ڈی آئی جی ایسٹ تاحال اپنے عہدے پر کام سرانجام دے رہے ہیں ۔