سندھ

مصطفیٰ کمال کی خالد مقبول صدیقی کو دی گئی آفر کراچی کے حقوق کی ترجمانی ہے، آسیہ اسحاق

کراچی: پاک سرزمین پارٹی کی نیشنل کونسل کی رکن آسیہ اسحاق نے کہا ہے کہ پی ایس پی چیئرمین مصطفیٰ کمال کی جانب سے خالد مقبول صدیقی کو آفر کی گئی ہے کہ وہ مردم شماری میں ستر لاکھ لوگ کم گننے کا مقدمہ لڑیں، میری اور میری پارٹی کی ان سے غیر مشروط حمایت کا اعلان کریگی جو قابل ستائش ہے۔ اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ مصطفیٰ کمال کی جانب سے خالد مقبول صدیقی کو دی جانے والی آفر کراچی کے حقوقِ کی ترجمانی کرتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ کتنے افسوس کی بات ہے کہ کراچی کے حقوق کی باتیں کرنے والے خالد مقبول صدیقی نے مصطفیٰ کمال کی جانب سے دی جانے والی آفر پر اب تک کوئی مثبت جواب نہیں دیا ہے، جو اس بات کی غمازی کرتا ہے کہ ان کو کراچی اور کراچی کی عوام کی کوئی فکر نہیں ہے، فکر ہے تو صرف اپنی جیب بھرنے اور وزارتوں کے مزے لوٹنے کی۔ انہوں نے کہا کہ پی ایس پی واحد سیاسی جماعت ہے ہے جو روز اول سے عوام کے بینادی حقوق کے لئے آواز حق بلند کررہی ہے اور کرتی رہے گی۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close