میری گرفتاری سے پارٹی میں احساس محرومی پیدا ہوا
اپوزیشن لیڈر خواجہ اظہار الحسن نے کہا ہے کہ میری گرفتاری سے پارٹی میں احساس محرومی پیدا ہوا، میرے ساتھ جو ہوا وہ تکلیف دہ ہے تاہم قانون کی عمل داری کرنے والوں کو قانون کا خیال رکھنا چاہئیے ۔
سندھ ہائیکورٹ پیشی کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے خواجہ اظہار الحسن نے کہا کہ میرا 28سالہ کیریر بے داغ ہے ۔ ”راﺅ انوار کی بحالی سے مجھے کوئی اعتراض نہیں تاہم میری گرفتاری غلطی تھی یا غلط فہمی اس بات کا ازالہ ہونا چاہئیے ۔
ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما کاکہنا تھا کہ ”کسی افسر سے ذاتی دشمنی یا اختلاف نہیںمگر واقعے پر دکھ ہوا “۔جمہوریت میں ایسے واقعات تشویشناک ہوتے ہیں ۔کراچی امن کی طرف جا رہا ہے ۔
انہوں نے کہا کہ عدالت میں قانون کے مطابق پیش ہوا اور راہ فرار اختیار نہیں کی ،کراچی کی ترقی کیلئے متفقہ لائحہ عمل بنائیں گے ۔کراچی میں امن کا فائدہ شہریوں کو ہونا چاہئیے ۔