سندھ
تجاوزات کے خلاف آپریشن سے ہونیوالے عوامی نقصانات کا فوری ازالہ کیا جائے، مفتی نعیم
کراچی (پ ر)جامعہ بنوریہ عالمیہ کے رئیس وشیخ الحدیث مفتی محمدنعیم نے کہا ہےکہ تجاوزات آپریشن میں بے روزگار ہونے والوں کو روزگار دیا جائے،آپریشن میں ہزاروں کاروباری سڑکوں پر آچکے ہیں، و جامعہ بنوریہ عالمیہ سائیٹ میں تاجروں کے ایک وفد سے گفتگوکرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ ملکی معیشت آئی ایم ایف کے قرضوں پر ٹکی ہوئی ہے، 56فیصد عوام خط غربت سے نیچے زندگی گزارنے پر مجبور ہیں دوسری جانب حکومت کی جانب سے ادویہ اور دیگر ضروریات زندگی کی چیزوں میں مہنگائی سے غریب کے منہ سے نوالہ بھی چھینا جارہاہے، انہوں نے کہاکہ دن بدن عوام میں مایوسی اور بےچینی پھیل رہی ہے ،آپریشن سے ہونیوالے عوامی نقصانات کا فوری ازالہ کیا جائے۔