Featuredسندھ

فاروق ستار نے خود اپنے پیروں پر کلہاڑی ماری، اب آرام کریں، میئر کراچی

کراچی : میئر کراچی وسیم اختر کا کہنا ہے کہ وہ وقت ختم ہوگیا، فاروق ستار اب آرام کریں، انہوں نے خود اپنے پیروں پر کلہاڑی ماری ہے، جو لوگ کام کر رہے ہیں انہیں کام کرنے دیں۔

کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وسیم اختر نے اعتراف کیا کہ شہر میں تجاوزات کے خلاف جاری آپریشن کے بعد دوبارہ پتھارے لگنے کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ وقت پر وسائل اور وفاق کے ترقیاتی پیکج ملتے تو عوام کی خدمت بہتر انداز میں کرتے لیکن ہمارے ہاتھ پاؤں باندھ کر شہر کی خدمت کرنے کو کہا گیا، مانتا ہوں حق ادا نہیں کرسکا، ہمارے اختیارات محدود کردیے گئے۔

میئر کراچی نے کہا کہ عدالت کا حکم ہے کہ وفاق سرکاری کوارٹرز کے مکینوں کا معاملہ حل کیا جائے، سرکاری کوارٹرز کے مکین 46 سالوں سے رہ رہے ہیں، وہاں کے مکینوں کو رہنے دیا جائے یہ ان کا حق ہے، سرکاری کوارٹر کے مکینوں کو جگہ حکومت نے دی تھی۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close