سندھ
را“ کے مبینہ ایجنٹ صدام حسین سے متعلق کیس کی سماعت
مقامی عدالت کے جوڈیشل مجسٹریٹ غربی احمد سرور کی عدالت میں ”را“ کے مبینہ ایجنٹ سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی جس دوران چالان پیش نہ کرنے پر سی ٹی ڈی حکام پر عدالت نے برہمی کا اظہار کیا۔ عدالت نے چالان پیش نہ کرنے پر سی ٹی ڈی حکام پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے آئی جی سندھ سے چالان طلب کر لیا۔
عدالت نے ریمارکس دئیے کہ ایڈیشنل آئی جی اور تفتیشی افسر کو کئی بار شوکاز جاری کئے جا چکے ہیں لیکن کوئی عمل نہیں کیا گیا۔ عدالت نے کیس کی مزید سماعت 24 ستمبر تک ملتوی کر دی۔ واضح رہے پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم نے حساس مقامات کی تصاویر اور معلومات بھارت کو فراہم کیں۔