سندھ
کراچی میں کانگو وائرس کے شبے میں ایک اور مریض ہسپتال منتقل
کانگو وائرس کے شبے میں 53سالہ ولی داد کو جناح ہسپتال لایا گیا ہے جسے ابتدائی طبی امداد کے بعد آئسولیشن وارڈ میں منتقل کر دیا گیا ہے ۔
یاد رہے اس سے قبل کراچی اور ملتان میں کانگو وائرس کے شبے میں ہسپتالوں میں داخل کئی مریض جاں بحق ہو چکے ہیں اور ہر آتے دن کیساتھ کانگو وائرس کے مریضوں کی تعداد میں اضافہ ہو رہا ہے ۔