سندھ

حکومت میں اہلیت، پالیسی اور رویئے کا فقدان ہے، مڈٹرم الیکشن کے حق میں نہیں، خورشید شاہ

سکھر: پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما اور سابق قائد حزب اختلاف سید خورشید احمد شاہ نے کہا ہے کہ بلاول بھٹو اور مراد علی شاہ کا نام ای سی ایل سے نہ نکال کر حکومت نے سپریم کورٹ کو چیلنج کیا ہے، حکومت میں اہلیت، پالیسی اور رویئے کا فقدان ہے لیکن وہ مڈٹرم الیکشن کے حق میں نہیں، مہنگائی اور عوامی مسائل پر قومی اسمبلی میں احتجاج کریں گے۔

سکھر میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما خورشید شاہ نے کہا کہ موجودہ حکومت کو کام کرنے دیں، ان ہاؤس تبدیلی کی کوئی ضرورت نہیں تاہم مہنگائی اور عوامی مسائل پر قومی اسمبلی میں احتجاج کریں گے، اب دیکھیں گے فوجی عدالتوں کی ضررورت ہے بھی یا نہیں۔

انہوں نے کہا کہ نواز شریف کی تباہی کی وجہ پارلیمان کا راستہ بھول کر باہر کا راستہ پکڑنا ہے، عمران خان جانتا ہے کہ اسے کیسے سیٹیں ملیں اس لئے درست کہتا ہے کہ پارلیمنٹ جعلی ہے، نواز شریف بھی منی ٹریل میں ہی پھنسا ہے، یہ بھی دیں۔ خورشید شاہ نے کہا کہ آصف زرداری نواز شریف سے تعزیت کے لئے ان کے گھر گئے، جیل میں جاکر ملنے کی روایت موجود نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ لوگ سلطان راہی کی طرح بڑھکیں پسند کرتے ہیں، علیمہ خان کی جائیداد کے بارے میں عمران خان کو وضاحت دینا ہوگی۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close